برازیل کے شہر ریو دی جنیریو کے ایک ہسپتال پر مسلح حملہ

ریو دی جنیریو کے ایک ہسپتال پر مسلح افراد نے حملہ کر کے 28 سالہ منشیات کے سمگلر کو اغواء کرنے کی کوشش کی ۔

514542
برازیل کے شہر ریو دی جنیریو کے ایک ہسپتال پر مسلح حملہ

برازیل کے شہر ریو دی جنیریو کے ایک ہسپتال پر مسلح افراد نے حملہ کر کے 28 سالہ منشیات کے سمگلر کو اغواء کرنے کی کوشش کی ۔

بھاری ہتھیاروں کیساتھ ہسپتال میں داخل ہونے والے افراد نے پولیس کیساتھ جھڑپ کی  جس کے نتیجے میں ایک مریض ہلاک اور ایک نرس اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ۔برازیل کی پولیس نے دو حملہ آوروں کی نشاندہی کر لی ہے ۔ یہ  ناخوشگوار  واقعہ موسم گرما کے اولمپک مقابلوں کی میز بانی کرنے والے برازیل میں  تشویش کا باعث بنا ہے ۔



متعللقہ خبریں