یمن کے واگزارعلاقوں میں سلامتی کی بحالی کی اپیل ،وزیر اعظم احمد بن داعر

یمن کے وزیر اعظم احمد بن داعر نے کہا ہے کہ حکومت دارلحکومت صناء اور دیگر شہروں  کو واگزار کروانے تک عدن میں موجود رہے گی ۔

512676
یمن کے واگزارعلاقوں میں سلامتی کی بحالی کی اپیل ،وزیر اعظم احمد بن داعر

 

 یمن کے وزیر اعظم احمد بن داعر نے کہا ہے کہ حکومت دارلحکومت صناء اور دیگر شہروں  کو واگزار کروانے تک عدن میں موجود رہے گی ۔

 یمن کی سرکاری خبر ایجنسی صناء کیمطابق  وزیر اعظم داعر نے امن پسند جنوبی تحریک کے سربراہان کیساتھ عدن میں  ملاقات کے دوران یہ واضح کیا ہے حکومت  واپس لیے جانے والے علاقوں میں  مقیم شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے ۔ انھوں نے امن پسند جنوبی تحریک کے سربراہان سے حوثیوں اور صالح قوتوں کیخلاف  جدوجہد میں مدد گار ثابت ہونے ، دشمن کے لیے استفادے کا باعث بننے  والےاختلافات کو دور کرنے  اور دشمن کے ہاتھ سے واپس لیے جانے والے علاقوں  میں امن و سلامتی کی بحالی  کے لیے مقامی انتظامیہ کی امداد  کرنے کی اپیل کی ۔

امن پسند جنوبی تحریک کے سربراہان نے  اعظم داعر   کی توجہ بجلی اور پانی کی قلت اور بعض سرکاری اداروں میں ہونے والی   بد عنوانیوں  کیطرف توجہ مبذول کروائی ۔



متعللقہ خبریں