ماسکو میں فرانس کے سفیر کو سفارت  خانے میں طلب کر لیا گیا

فرانسیسی سکیورٹی فورسز کی طرف سے  للے شہر میں روسی تماشائیوں کو حراست میں لیا جانا اور موضوع سے متعلق  فرانس میں روس کے ڈپلومیٹک نمائندہ  دفاتر کو معلومات فراہم نہ کرنا ناقابل قبول ہے

511944
ماسکو میں فرانس کے سفیر کو سفارت  خانے میں طلب کر لیا گیا
abd, fransa endişe.jpg

یورو 2016 میں روس کا بحران بڑھ رہا ہے۔۔۔

یورپی فٹبال چیمپئن شپ کے لئے فرانس میں موجود روسی حامیوں کی حراست پر،  ماسکو میں فرانس کے سفیر کو سفارت  خانے میں طلب کیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان  کے مطابق ماسکو میں فرانس کے سفیر ایم۔ جین ماریک ریپرٹ کو آگاہ کیا گیا   ہے کہ ، فرانسیسی سکیورٹی فورسز کی طرف سے  للے شہر میں روسی تماشائیوں کو حراست میں لیا جانا اور موضوع سے متعلق  فرانس میں روس کے ڈپلومیٹک نمائندہ  دفاتر کو معلومات فراہم نہ کرنا ناقابل قبول ہے۔

مذاکرات میں زیر حراست روسی شہریوں  سے متعلق قانونی کاروائیوں کو  فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ  چیمپئن شپ کے دوران روس مخالف  روّیے   کا تشکیل پانا  روس۔ فرانس  تعلقات کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے بھی اپنے فرانسیسی ہم منصب جین مارک آئرالٹ کے لئے پیغام میں اس نوعیت کے واقعات کے سدباب کا مطالبہ کیا تھا۔

فرانسیسی حکام نے ہفتے کے آخر میں مارسیلیا اور نائس  کی گلیوں میں تشدد کے واقعات کے بعد روسی  تماشائیوں  کے بارے میں خصوصی تدابیر   کی ضرورت کے بارے میں بیانات جاری کئے تھے اور فرانس کے وزیر اعظم مانوئل والز نے کہا تھا کہ تشدد میں ملوث ہونے والے تماشائیوں  کو فرانس  میں رہنے کا حق حاصل نہیں ہے۔

فرانسیسی پولیس نے مارسیلیا کے جوار میں روسی تماشائیوں کی ایک بس کو روک کر 6 روسی تماشائیوں کو ملکی سرحدوں سے نکالنے کے لئے حراست میں لے لیا تھا۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز ہونے والے جھگڑے میں زیادہ تر برطانوی باشندوں پر مشتمل  کل 35 افراد زخمی ہو گئے تھے جن میں سے 4 کی حالت نازک ہے۔

جھگڑے میں شامل 10 افراد کو مارسیلیا میں 2 ماہ سے  ایک سال تک کی قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں