امریکہ: خونی حملے کے خلاف ملک میں مقیم مسلمانوں  کا رد عمل جاری

ہم، دین ، رنگ اور جنسیت کی تفریق کے بغیر حملے کا نشانہ بننے والے تمام افراد   اور گروپوں کے ساتھ ہیں اور اس  حملے کی مذمت کرتے ہیں

509665
امریکہ: خونی حملے کے خلاف ملک میں مقیم مسلمانوں  کا رد عمل جاری

امریکہ میں ہونے والے خونی حملے کے خلاف ملک میں مقیم مسلمانوں  کا رد عمل جاری ہے۔

مسلمان کمیونٹی  کے نمائندے  یکے بعد دیگرے بیانات جاری کر کے حملے پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔

امریکہ میں مقیم مسلمانوں کے سب سے بڑے پلیٹ فورم "مسلمان آرگنائزیشنز کونسل" کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم، دین ، رنگ  اور جنسیت کی تفریق کے بغیر حملے کا نشانہ بننے والے تمام افراد   اور گروپوں کے ساتھ ہیں اور اس  حملے کی مذمت کرتے ہیں"۔

امریکن علوم اسلامی کونسل نے  بھی اپنے بیان میں اس حملے کو 'نفرت پھیلانے والا جرم' قرار دیا ہے اور اس کی شدید مذمت کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دین اسلام میں اس نوعیت کے انتہا پسندانہ اقدامات کی ہرگز کوئی جگہ موجود نہیں ہے۔

مسلم کمیونٹی کے نمائندوں نے بھی اپنے بیانات میں کہا ہے کہ ہر کوئی تشدد، امتیازات اور حملوں کا نشانہ بنے بغیر جینے کا حق رکھتا ہے۔  



متعللقہ خبریں