کینیڈا: جنگل کی آگ کے بعد اب سیلاب کی آفت کا سامنا

کینیڈا میں، جنگل کی آگ کی وجہ سے  خالی کئے گئے شہر فورٹ میک میری کو اب سیلاب کی آفت کا سامنا ہے

509916
کینیڈا: جنگل کی آگ کے بعد اب سیلاب کی آفت کا سامنا
Fort McMurrayKanada, yangın.jpg

کینیڈا میں، جنگل کی آگ کی وجہ سے  خالی کئے گئے شہر فورٹ میک میری کو اب سیلاب کی آفت کا سامنا ہے۔

صوبہ البرٹا سے منسلک شہر فورٹ میک میری میں ہزاروں گھر جنگل کی آگ میں جل کر راکھ ہو گئے ہیں آگ ابھی جاری ہے  اورا س کے ساتھ ساتھ علاقے کو سیلابی ریلے نے بھی آ لیا ہے۔

البرٹا حکومت کی طرف سے یکم جون کو شہریوں کو علاقے میں واپس جانے کی اجازت دے دی گئی تھی لیکن اب حالیہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی بارش  50 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

البرٹا وزارتِ  زراعت و   جنگلات کی طرف سے جاری کردہ بیان  میں کہا گیا ہے کہ  بارش نے آگ سے متاثرہ علاقے کو زیادہ خطرناک بنا دیا ہے۔ علاوہ ازیں عوام سے، جلے ہوئے علاقوں سے دور رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

دوسری طرف آگ  کی اطلاع کے مرکز کے مطابق علاقے میں جاری آگ پر 73 فیصد قابو پا لیا گیا ہے جبکہ  5 لاکھ 90 ہزار علاقہ ابھی تک آگ کی لپیٹ میں ہے۔



متعللقہ خبریں