چین جنوبی ایشیائی ممالک کیساتھ تعلقات کو فروغ دینے میں مصروف عمل

چین جنوبی ایشیائی ممالک کیساتھ اپنے تعلقات کو تیزی کیساتھ فروغ دینے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے ۔

509619
چین جنوبی ایشیائی ممالک کیساتھ تعلقات کو فروغ دینے میں مصروف عمل

 

 

 چین جنوبی ایشیائی ممالک کیساتھ اپنے تعلقات کو تیزی کیساتھ فروغ دینے کی کوششوں میں مصروف ہے ۔

اس دائرہ کار میں چین کے صوبہ یونان کے شہر کن منگ میں  چوتھی چین جنوبی ایشیا نمائش کا اہتمام کیا گیا ۔نائب وزیر اعظم وہ یان نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ان کے ملک نے جنوبی ایشیائی ممالک کے لیےاہم تجارتی اور سرمایہ کاری کے ملک کی حیثیت حاصل کر لی ہے جبکہ جنوبی ایشیا ئی ممالک چین کی اہم بیرون ملک ٹھیکوں کی منڈی  ہیں ۔چین  نےجنوبی ایشیائی ممالک کیساتھ مل کر  آزاد تجارتی علاقہ تعمیر کرنے  کی کوششوں کو تیز تر کرنے  وہ ان ممالک سے درآمدات  کو بڑھانے کے لیے تیار ہے ۔ نائب وزیر اعظم وہ یان نے اس طرف توجہ دلائی کہ جنوبی ایشیائی ممالک کی گزشتہ سال  اقتصادی ترقی  کی رفتار 6٫9 فیصد تھی اور چینی کمپنیاں ان ممالک کی پیداواری گنجائش کو بڑھانے میں مدد گار ثابت ہونگی۔



متعللقہ خبریں