عہد ساز شخصیت محمد علی ہزاروں سوگواروں کی دعاوں میں سپرد خاک

عالمی شہرہٴ آفاق باکسر محمد علی کی تدفین امریکی ریاست  کینٹیکی کے شہر لوئیس ول  کے قدیم قبرستان میں کر دی گئی جن کا انتقال گزشتہ جمعے کو 74 سال  کی عمر میں ہوا تھا

508581
عہد ساز شخصیت محمد علی ہزاروں سوگواروں کی دعاوں میں سپرد خاک

عالمی شہرہٴ آفاق باکسر محمد علی کی تدفین امریکی ریاست  کینٹیکی کے شہر لوئیس ول  کے قدیم قبرستان میں کر دی گئی۔

 اُن کا انتقال گزشتہ جمعے کو 74 سال  کی عمر میں ہوا تھا۔

عظیم باکسر محمد علی کی میت کو ایک گاڑی پر رکھ کر شہر کی گلیوں اور سڑکوں پر سترہ گاڑیوں  کے جلوس کے ساتھ گزارا گیا۔

 اِس جلوس میں مرحوم باکسر کے نو بچے اور موجودہ بیوی کے علاوہ دو سابقہ بیویاں بھی شریک تھیں۔ تقریباً تیس کلومیٹر لمبے راستے کے دونوں جانب ہزاروں افراد باکسنگ کے عظیم ترین چیمپئن قرار دیے جانے والے باکسر کو الوداع کہہ رہے تھے۔

اُن کی میت والی گاڑی کے قریب آنے پر سڑکوں کے دونوں جانب کھڑے مداحین اور دوسرے افراد ہاتھ ہلاتے ہوئے ’علی، علی‘ بلند آواز میں کہہ کر میت کو اگلی منزل کی جانب روانہ کر رہے تھے جن کی  آنکھین اشکبا  ر بھی تھیں ۔

اُن کی تدفین لُوئیس وِل کے قدیم قبرستان Cave Hill میں کی گئی۔

تدفین کے وقت صرف قریبی رشتہ دار اور دوست احباب موجود تھے کیونکہ قبر میں اتارنے کو انتہائی نجی رکھا گیا تھا تاہم ، قبرستان  کے  باہر بے شمار مداح اپنے ہیرو کو رخصت کرنے کے لیے موجود تھے۔



متعللقہ خبریں