اتحادی فوج کو داعش کے خلاف محاذ پر کامیابی حاصل ہورہی ہے:امریکہ

امریکہ  نے  کہا ہے کہ  شام میں عرب اتحادیوں  نے منبج  کے  شمال مشرق  کے  3 کلومیٹر کے علاقے کو  داعش کے چنگل سے چھڑا لیا ہے

507984
اتحادی فوج کو داعش کے خلاف محاذ پر کامیابی حاصل ہورہی ہے:امریکہ

 امریکہ  نے  کہا ہے کہ  شام میں عرب اتحادیوں  نے منبج  کے  شمال مشرق  کے  3 کلومیٹر کے علاقے کو  داعش کے چنگل سے چھڑا لیا ہے ۔

 پینٹاگون کے  ترجمان پیٹر کوُک نے  اخباری کانفرنس کے دوران بتایا  کہ  منبج    کو داعش سے چھڑانے کےلیے  آپریشن جا ری رہے گا۔

کوک نے  بتایا کہ  24 گھنٹوں کے دوران  اتحادی طیاروں نے  12 حملے کیے ہیں جبکہ داعش  نے  اتحادیوں کے حملوں کے خلاف    خود  کو مضبوط بنانا شروع کر دیا  ہے ۔

 دوسری جانب امریکی مرکزی فوج  کمان    نے اپنے تحریری بیان میں  بتایا کہ امریکہ کی زیر قیادت  عالمی افواج  نے  گزشتہ روز  شام اور عراق کے بعض علاقوں پر ڈرون طیاروں  کے ذریعے  34 حملے کیے  جن میں  داعش   کے ٹھکانے  اور  گاڑیاں تباہ کر دی گئیں ۔



متعللقہ خبریں