روس جارجیا کے علاقے واپس کرے : امریکی ایلچی

یورپی سلامتی و تعاون تنظیم  میں متعین امریکی نمائندے نے روس سے کہا ہے کہ  کہ جارجیا کی علاقائی سالمیت اور سرحدوں  کا احترام کرے

503215
روس جارجیا کے علاقے واپس کرے : امریکی ایلچی

یورپی سلامتی و تعاون تنظیم نے  روس سے کہا ہے کہ  کہ جارجیا کی علاقائی سالمیت اور سرحدوں  کا احترام کرے۔

 تنظیم میں  امریکہ  کے نمائندے  ڈینیئل بائیر نے اس بات کا اظہار جارجیئن  وزیر خارجہ  میخائل جانےلیڈزے سے ملاقات کے دوران  کیا  اور کہا کہ جارجیا کے  20 فیصد حصے پر روسی قبضہ جارحیت ہے جسے قبول نہیں کیا جا سکتا ۔

 بائیر نے روس کو حقوق انسانی ،علاقائی بقا  ،سرحدوں  کے تحفظ   اور زمینی سالمیت  کا احترام کرنے کی  دعوت د ی اور کہا کہ   وہ  سن 2008 کے  فائر بندی کے معاہدے  کی پابندی  کرتےہوئے جارجیا کے  مقبوضۃ علاقوں کو  واپس کرے



متعللقہ خبریں