شمالی کوریا پر پابندیاں لگائی جائیں ،اقوام متحدہ

سلامتی کونسل کے فیصلوں کی خلاف ورزی کی وجہ سےشمالی کوریا پر مکمل طور پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

502380
شمالی کوریا پر پابندیاں لگائی جائیں ،اقوام متحدہ

 

شمالی کوریا تمام تر تنبہات کے باوجود ایٹمی میزائلوں کے تجربات کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

اقوام متحدہ نے ایک ہفتے میں تین ناکام تجربات کرنے کی وجہ سے شمالی کوریا   کی مذمت کی ہے ۔  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل  نے جاری کردہ پریس اعلامئیے میں رکن ممالک سے سلامتی کونسل کے فیصلوں کی خلاف ورزی کی وجہ سےشمالی کوریا پر مکمل طور پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا ہے ۔اعلامئیے میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا کی سرگرمیوں کا بغور جائزہ لیا جائے گا اور بوقت ضرورت اس پر سخت پابندیاں لگائی جائیں گی ۔

 اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل  نے ماہ جنوری میں ہائیڈروجن بم اور فروری میں راکٹ کا تجربہ کرنے کی وجہ سے شمالی کوریا پر سخت پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا تھا ۔



متعللقہ خبریں