نائیجیریا: علیحدگی پسندوں اور سرکاری فوج کے درمیان خونریز جھڑپ، درجنوں ہلاک وزخمی

نائیجیریا  میں حفاظتی دستوں  اور جنوب مشرقی علاقے بیافرا میں  خود مختاری کے خواہاں   مقامی افراد   کے درمیان  جھڑپوں میں  30 افراد ہلاک ہو گئے

501121
نائیجیریا: علیحدگی پسندوں اور سرکاری فوج کے درمیان خونریز جھڑپ، درجنوں ہلاک وزخمی

نائیجیریا  میں حفاظتی دستوں  اور جنوب مشرقی علاقے بیافرا میں  خود مختاری کے خواہاں   مقامی افراد   کے درمیان  جھڑپوں میں  30 افراد ہلاک ہو گئے ۔

 علیحدگی پسند تنظیم  IPOB کی ترجمان ایما پاورفل  نے بتایا ہے کہ  ہمارے حامی پر امن مظاہرہ کر رہے تھے مگر پولیس کی بے جا مداخلت اور فائرنگ    سے یہ جھڑپ شروع ہوئی جس میں ہماری تیس کارکن ہلاک  اور متعدد زخمی   ہوئے۔

 پولیس  ترجمان ali  okechukwu نے  اس بارے میں کہا ہے کہ  بعض  مظاہرین  کو حراست میں لیا گیا ہے    مگر  جب ان سے ہلاکتوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے موضوع کا رخ بدلنے کی کوشش کی ۔

 واضح رہے کہ   بیا فرا کی مقامی انتظامیہ نےصدر محمد بخاری اور اُن کے  رفقائے کاروں کے بارے میں     ہیگ کی عالمی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔

 سن 1967 میں ایک نیم خود مختار ریاست کے طور پرظہور میں آنے والی   جمہوریہ بیافرا    خانہ جنگی  کے بعد دوبارہ سے نائیجیریا کے زیر تسلط آ گئی تھی ۔

 



متعللقہ خبریں