امریکہ: مسلح حملے میں ایک شخص ہلاک ا ور تین افراد زخمی

امریکہ کے شہر نیو یارک  میں ایک کانسرٹ ہال  میں کئے جانے والے مسلح حملے میں ایک شخص ہلاک ا ور تین افراد زخمی ہو گئے ہیں

497948
امریکہ: مسلح حملے میں ایک شخص ہلاک ا ور تین افراد زخمی

امریکہ کے شہر نیو یارک  میں ایک کانسرٹ ہال  میں کئے جانے والے مسلح حملے میں ایک شخص ہلاک ا ور تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

حملہ مین ہٹن میں رات کے وقت  ہِپ ہوپ گلوکار  ٹی۔آئی کے کانسرٹ ہال میں ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق  ہلاک ہونے والے 33 سالہ شخص کو پیٹ میں گولی لگی جو ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا ہے جبکہ تین زخمی افراد کا علاج جاری ہے۔

حملے  کی وجہ سے ہال میں بھگدڑ مچ گئی اور حملے کے بعد ہال کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا۔



متعللقہ خبریں