ویتنام میں دوبسوں اورٹرک کے درمیان تصادم، 13 افراد ہلاک درجنوں  زخمی

ویتنام میں دومسافربسوں اورٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اورمتعدد  زخمی ہوگئے ہیں ۔

495479
ویتنام میں دوبسوں اورٹرک کے درمیان تصادم، 13 افراد ہلاک درجنوں  زخمی

ویتنام میں دومسافربسوں اورٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اورمتعدد  زخمی ہوگئے ہیں ۔

ویتنام کے صوبے بنھ تھوان میں 2 مسافربسیں تصادم کے بعد قریب سے گزرنے والے ٹرک سے جا ٹکرائیں جس کے بعد تینوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ حادثے میں 13 مسافرموقع پرہی دم توڑگئے جب کہ درجنوں کوزخمی حالت میں اسپتال پہنچادیا گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 36 افراد بہت زیادہ جھلسے ہوئے ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ ویتنام ان ممالک میں شامل ہیں جہاں سڑکوں پرپیش آنے والے حادثات میں سب سے زیادہ اموات ہوتی ہیں اوریہاں ہرروزاوسطاً 35 افراد ٹریفک حادثات کا شکار ہوکر لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔



متعللقہ خبریں