شام میں مشترکہ کاروائیوں پر روس کی پیشکش ہمیں موصول نہیں ہوئی : امریکہ

امریکی محکمہ دفاع  پینٹاگون کےمطابق ، شام میں  مشترکہ فضائی  کاروائیوں کے لیے روس سے ہمیں  تاحال کسی قسم کی پیشکش موصول نہیں ہوئی ہے

494868
شام میں مشترکہ کاروائیوں  پر روس کی  پیشکش ہمیں موصول نہیں ہوئی : امریکہ

امریکی محکمہ دفاع  پینٹاگون    کےمطابق ،   شام میں  مشترکہ فضائی  کاروائیوں کے لیے روس سے ہمیں  تاحال کسی قسم کی پیشکش موصول نہیں ہوئی ہے۔

 پینٹاگون کے ترجمان لیفٹنیٹ   جیف ڈیوس   نے ایک اخباری کانفرنس کے دوران  اس بات کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ  امریکہ روس کے ساتھ فی الوقت  شام کی فضائی حدود  کے تحفظ میں تعاون کر رہا ہے،روس شام میں اسد   حکومت     کی  مدد میں مصروف ہے  جبکہ ہمارا ہدف وہاں سے داعش کا مکمل طور پر خاتمہ کرنا ہے۔

 امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان  جان کربی نے بھی اس موضوع  پر کہا کہ  روس اورشام  مشترکہ فضائی کاروائیوں میں ایک دوسرے کا ساتھ دے رہےہیں جس میں ہم نے اپنی شمولیت کا فیصلہ تاحال   نہیں کیا ہے ۔

 کربی نے کہا یہ بات درست ہے کہ امریکہ،    شام    کے عالمی حمایت گروپ  کے گزشتہ ہفتے ویانا میں  ہوئے مذاکرات   کے موضوع  پر   رابطےمیں رہا ہے  ۔  فائر بندی کے معاہدے کی   وجہ سے  شام  میں جھڑپوں میں  کمی  ضرور واقع ہوئی ہے  لیکن اب بھی بعض علاقوں میں  یہ جھڑپیں جاری ہیں جن کے  خاتمے کے ہم  متمنی ہیں۔

 وائٹ ہاوس کے ترجمان  ایرک شولز  نے بھی    کہا کہ  اگر روس، النصرہ  اور داعش کے خلاف جنگ  کرنا چاہتا ہے  تو اسے چاہیئے کہ وہ اسد اتنظامیہ کو  بعض  قواعد کا پابند بنانے میں ہماری مدد کرے۔

 روسی وزیر دفاع سرگی  سوئیگو  نے ماسکو میں اپنے بیان میں کہا  تھا کہ ہم  نے   امریکہ اور اس کے  اتحادی ملکو ں      کو تجویز پیش کی تھی کہ   وہ 25 مئی سے شام میں سر گرم عمل النصرہ محاذ    اور  فائر بندی کے مخالف گروہوں  کے خلاف   کاروائی کرنے میں  روس کا ہاتھ بٹائیں۔

 

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں