ونیز ویلا میں ہنگامی حالت کا نفاذ
اقتصادی بحران اور سرکاری خدمات کے ناقص نظام کی بنا پر ملک میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے ہونے والے دور میں اس فیصلے نے عوام کو مزید طیش دلایا ہے
492392
ونیزویلا کے صدر نکولاس مادورو نے دو ماہ کے لیے ملک میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔
انہوں نے اس فیصلے کے جواز کے طور پر" متحدہ امریکہ یا پھر تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک کی جانب سے کسی ممکنہ غیر ملکی مداخلت کو پیش کیا ہے۔"
اقتصادی بحران اور سرکاری خدمات کے ناقص نظام کی بنا پر ملک میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے ہونے والے دور میں اس فیصلے نے عوام کو مزید طیش دلایا ہے۔
ہنگامی حالت کے نفاذ کے بعد مادورو نے سیکورٹی پالیسیوں، بلدیاتی اور دیگر تمام تر اداروں کے اختیارات اپنے ہاتھ میں لے لیے ہیں۔
متعللقہ خبریں
نائیجیریا: جیل ٹوٹ گئی قیدی فرار ہو گئے
نائیجیریا میں شدید بارشوں اور طوفان کی وجہ سے جیل کا ایک حصّہ منہدم ہونے کے بعد 119 قیدی فرار ہو گئے