کنیڈا میں جنگل  میں لگی ہوئی آگ پر چوتھے روز بھی  قابو نہیں پایا جاسکا

حکام نے البرٹا صوبے کے علاقے فورٹ مک کرے میں لگی آگ کےمزید  پھیلنے کا  خدشہ ظاہر کیا ہے ۔ یہ آگ پہلے ہی اب تک فورٹ مک مرے شہر سے 80 ہزار افراد کے انخلا کی وجہ بن چکی ہے

486466
کنیڈا میں جنگل  میں لگی ہوئی آگ پر چوتھے روز بھی  قابو نہیں پایا جاسکا

کنیڈا میں جنگل  میں لگی ہوئی آگ پر چوتھے روز بھی  قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔

حکام نے البرٹا صوبے کے علاقے فورٹ مک کرے میں لگی آگ کےمزید  پھیلنے کا  خدشہ ظاہر کیا ہے ۔

گرم اور خشک ہواؤں کی وجہ سے آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف سینکڑوں فائر فائٹرز کو مشکل پیش آ رہی ہے۔

یہ آگ پہلے ہی اب تک فورٹ مک مرے شہر سے 80 ہزار افراد کے انخلا کی وجہ بن چکی ہے۔

البرٹا میں جنگلات کی آگ سے بچاؤ کے محکمے کے عہدیدار چاڈ موریسن نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ یہ آگ دور دراز علاقوں میں جنگلات تک بھی پھیل سکتی ہے۔

ہزاروں افراد شہر کے شمال میں پھنسے ہوئے ہیں لیکن حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد انخلا کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔

اب تک 300 سے زیادہ پروازوں کے ذریعے فورٹ میک مرے سے ہزاروں افراد کو صوبائی دارالحکومت ایڈمونٹن پہنچایا گيا ہے۔

اس شدید آگ کے نتیجے میں 1600 کے قریب مکانات اور عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں تاہم کسی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔

البرٹاکے حکام کے مطابق آگ بجھانے والا عملہ تیز ہواؤں کی وجہ سے ابھی تک آگ کو آگے بڑھنے سے روکنے میں ناکام ہے، جس کی وجہ سے ہنگامی حالت نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں