امریکہ کے صدر باراک اوباما کی صدارتی مہم  کے دوران متنازعہ بیانات دینےوالے ڈونلڈ ٹرمپ پرتنقید

امریکہ کے صدر باراک اوباما نے صدارتی مہم  کے دوران متنازعہ بیانات دینےوالے ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر  شدیدتنقید کی ہے ۔

485910

 صدراوباما نے کہا کہ ری پبلکن پارٹی کے رائے دہندگان کے علاوہ پارٹی کے حکام کو بھی ان کے ماضی میں دئیے گئے  بیانات  اور ان کے درست امیدوار ہونے یا نہ ہونے کا محتاط طریقے سے جائزہ لینے کی ضرورت ہے ۔ صدارت کوئی ریئلٹی شو نہیں ہے۔ یہ امریکی صدارت کے لیے  مقابلہ ہے ۔ ٹرمپ کا طویل ریکارڈ ہے جس کی چھان بین ہونی چاہئے۔

ٹیکساس کے سینٹر تیڈ کروز اور اوہیا گورنر جان کیسیک کے  ری پبلکن پارٹی کے انڈیانا کے پرائمری انتخابات میں ناکامی  کی وجہ سے  امیدواری سے دستبرداری کے اعلان  کے بعد ٹرمپ واحد امیدوار رہ گئے ہیں ۔ ٹرمپ نے جب سے صدارتی مہم شروع کی ہے وہ نسل پرستی پر مبنی بیانات دے رہے ہیں ۔ انھوں نے مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی لگانے کی  جو اپیل  کی ہے اس پر عالمی برادری نے سخت رد عمل ظاہر کیا تھا ۔ ان بیانات اور ان کے جارحانہ موقف کیوجہ سے انھیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔

متعللقہ خبریں