شمالی کوریا میں 36 سال بعد لیبر پارٹی کے کنونشن کا انعقاد

شمالی کوریا میں 36 سال بعد برسر اقتدار لیبر پارٹی کا کنونشن کم یانگ عن کی زیرصدارت انجام پایا ۔

485284
شمالی کوریا میں 36 سال بعد لیبر پارٹی کے کنونشن کا انعقاد

 

شمالی کوریا میں 36 سال بعد لیبر پارٹی کا کنونشن  ہوا ۔

 بر سر اقتدار لیبر پارٹی کا کنونشن کم یانگ عن کی زیرصدارت انجام پایا ۔ خیال کیا جاتا ہےشمالی کوریا  کے لیڈر  کم یانگ عن اس عظیم کنونشن کے انعقاد سے ملک اپنے اثرو رسوخ  اور گرفت کو مزید مضبوط کریں گے ۔ کنونشن کا جائزہ لینے کی غرض سے آنے والے صحافیوں کو عمارت کے باہر سے ہی تصویریں لینے کی اجازت دی گئی ۔دن بدن اپنے آپ کو دنیا سے الگ تھلگ رکھنے والے شمالی کوریا میں صحافیوں کو صرف سرکاری اہلکاروں کے ہمراہ ہی گھومنے پھرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔

یاد رہے کہ   شمالی کوریا میں 36 سال قبل پارٹی کا کنونشن ہوا تھا اور موجود لیڈر کم یانگ عن  اسوقت پیدا بھی نہیں ہوئے تھے ۔



متعللقہ خبریں