یکم مئی، محنت کشوں کا مزدوروں کا دن

یکم مئی ایک ایسی جدوجہد کا نام کہ جو اوقات کار کو 8 گھنٹے تک لانے کے مطالبے کی منظوری تک جاری رہی

481774
یکم مئی، محنت کشوں کا مزدوروں کا دن

آج یکم  مئی ، مزدوروں محنت کشوں کی طرف سے دنیا بھر میں منایا جانے والا  باہمی اتحاد، تعاون اور حق تلفی کے خلاف  جد وجہد کا دن ہے۔

یکم مئی ایک ایسی جدوجہد کا نام کہ جو اوقات کار کو 8 گھنٹے تک لانے کے مطالبے کی منظوری تک جاری رہی۔

یکم مئی کی اس جدوجہد کے دوران دنیا بھر  میں متعدد مزدوروں کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑے اور یہ جدوجہد متعدد ممالک میں مزدور کے مطالبے کی منظوری کے بعد اختتام پذیر ہوئی۔

 یکم مئی کی مناسبت سے  ترکی سمیت دنیا بھر میں لیبر یونینیں اور کنفڈریشنیں مختلف تقریبات کا انعقاد کرتی ہیں۔

باہمی اتحاد و تعاون اور حق تلفیوں کے خلاف  جدوجہد کے اس دن کو دنیا بھر میں مزدوروں  اور محنت کشوں  کی طرف سے  منایا جاتا  ہے۔

اس دن دنیا کے متعدد ممالک میں سرکاری چھٹی ہوتی ہے۔



متعللقہ خبریں