شمالی کوریا ایک نئے جوہری تجربے  کی تیاری میں

ہمیں امریکہ کے خلاف ایک طاقتور جوہری مزاحمت کی ضرورت  ہے۔ شمالی کوریا

479035
شمالی کوریا ایک نئے جوہری تجربے  کی تیاری میں

شمالی کوریا نے ایک نئے جوہری تجربے  کی تیاری میں ہونے کا اعلان کیا ہے۔۔۔

شمالی کوریا  کی خبر رساں ایجنسی  نے اپنی شائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ ہمیں امریکہ کے خلاف ایک طاقتور جوہری مزاحمت کی ضرورت  ہے۔

جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی نے بھی شمالی کوریا کے تازہ جوہری تجربے کی تیاریوں میں ہونے کا دعوی کیا ہے۔  

تاہم واشنگٹن نے کہا ہے کہ ہم اس کی تصدیق کرنے کی حالت میں نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا اس وقت تک 4 جوہری تجربے کر چکا ہے۔

شمالی کوریا کا گذشتہ ہفتے کے روز آبدوز سے کیا گیا بیلسٹک میزائل تجربہ جزوی طور پر کامیاب ہوا تھا۔

جنوبی کوریا کے حکام  نے میزائل  کے 30 کلو میٹرپرواز کے بعد گرنے کا اعلان کیا تھا۔

توقع تھی کی پیونگ یانگ انتظامیہ 15 اپریل میں ایک درمیانی  مسافت کے میزائل  موسودان کا تجربہ کرے گی لیکن یہ تجربہ نہیں کیا گیا۔

موسودان میزائل کو پیونگ یانگ انتظامیہ  کے امریکہ کو نشانہ بنانے  کی صلاحیت والے میزائل پروجیکٹ کا ایک حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

اس دوران امریکہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر  نے کہا ہے کہ  شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربوں کو جاری رکھنے کی صورت میں ہم دیگر ترجیحات پر غور کریں گے۔

گذشتہ ماہ شمالی کوریا کے خلاف سخت پابندیوں کے اطلاق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے  ٹونر نے کہا کہ یہ فیصلے شمالی کوریا کے لئے  ایک سخت جواب ہے۔



متعللقہ خبریں