حلب اور گرد و نواح میں جھڑپوں میں شہریوں کی ہلاکتیں باعث خدشات ہیں، اقوام متحدہ

حلب میں تصادم میں اضافے اور    اس   چیز کے    انسانی امداد کے امور  کو متاثر کرنے   پر   ہمیں  خدشات  لاحق ہیں

478970
حلب  اور گرد و نواح میں جھڑپوں میں شہریوں کی ہلاکتیں باعث خدشات ہیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ     نے    شام کے شہر حلب میں   جھڑپوں اور    شہریوں کی  ہلاکتوں میں اضافے پر  گہرے خدشات  رکھنے   کا  اعلان کیا ہے۔

اقوام  متحدہ کے    سیکرٹری  جنرل  کے ترجمان  اسٹیفن  دوجارچ    نے پریس برفینگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ    اقوام    متحدہ  کے   انسانی امور کے رابطہ  دفتر    کو    حلب اور گرد و نواح کے علاقوں میں جھڑپوں میں  اضافہ ہونے،  فضائی  حملوں،  توپ کے گولوں اور  گھمسان کی جھڑپوں  کی بنا پر عام شہریوں   کی ہلاکتیں  ہونے  اور اسکولوں ، اسپتالوں، مساجد   کے بھی ان حملوں سے متاثر ہونے  کی معلومات  موصول    ہوئی ہیں۔

"حلب میں تصادم میں اضافے اور    اس   چیز کے    انسانی امداد کے امور  کو متاثر کرنے   پر   ہمیں  خدشات  لاحق ہیں" کہنے والے        دوجارچ نے واضح کیا   ہے کہ ہم نے  وہاں پر  جنگ کرنے والے تمام تر   طرفین سے عالمی قوانین  کی پاسداری کرنے اور   نہتے شہریوں کا تحفظ کرنے   کی اپیل کی  ہے۔



متعللقہ خبریں