امریکہ میں صدارتی انتخابات کی دوڑ میں تیزی

ریپبلکن پارٹی کے ٹیڈ کروز اور جان کیسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف اتحاد قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے

478431
امریکہ میں صدارتی انتخابات کی دوڑ میں تیزی

متحدہ امریکہ  میں  صدارتی امیدوار کی نامزدگی   کی   دوڑ   میں بتدریج تیزی آتی جا رہی ہے۔

رپبلکن پارٹی کی صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں شامل ٹیڈ کروز اور جان کیسک نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے حریف ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مشترکہ حکمتِ عملی ترتیب دیں گے۔

ٹیڈ کروز اوریگن اور نیو میکسیکو ریاستوں میں انتخابی مہم ترک کر کے انڈیانا میں جان کیسک کی مدد کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ یہ دو کمزور امیدواروں کی سازش ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ" یہ افسوس کی بات ہے کہ دو عاقل سیاست ایک ایسے شخص کے خلاف ملی بھگت کر رہے ہیں جو صرف 10 ماہ سے سیاست دان میں آیا ہے اور اسے رپبلکن پارٹی کی نامزدگی حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔"

ڈونلڈ ٹرمپ نے رپبلکن پارٹی کی قومی کمیٹی کی مندوبین کے انتخاب کے طریقہ کار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس نظام کو میرے خلاف استعمال کیا گیا۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو مندوبین کی دوڑ میں واضح برتری حاصل ہے، تاہم انھیں نامزدگی حاصل کرنے کے لیے 1237 مندوبین کی ضرورت ہے اور وہ اس سے ابھی دور ہیں۔

اگر وہ اس ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہے تو رپبلکن پارٹی کے مشترکہ کنونشن میں رہنما فیصلہ کریں گے کہ اس سال نومبر میں ہونے والے انتخابات میں پارٹی کا امیدوار کون ہو گا۔

کروز اور کیسک نے تقریباً ایک ساتھ نشر ہونے والے بیانات میں مشترکہ حکمتِ عملی کا اعلان کیا۔



متعللقہ خبریں