حکومت جرمنی شامی مہاجرین کو پناہ دینے والے ترکی کے بوجھ کو ہلکا کرنے کی خواہشمند ہے ،ترجمان

حکومت جرمنی نے شامی مہاجرین کی امداد کرنے والے اور انھیں پناہ دینے والے ملک ترکی کے بوجھ کو ہلکا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔

476321

حکومت کے ترجمان سٹیفن سیبرٹ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جرمن چانسلر انگیلا مرکل اور اعلیٰ سطحی حکام کل ترکی کے دورے کے دوران وزیر اعظم احمد داؤد اولو کے ہمراہ غازییان تیپ کے قریب ایک مہاجر کیمپ کا دورہ کریں گے ۔ترکی نے شامی مہاجرین کے معاملے میں قابل تعریف خدمات انجام دی ہیں ۔ ترکی کے کندھوں پر مہاجرین کا جو بوجھ ہے ہم اسے ہلکا کرنا چاہتے ہیں ۔انگیلا مرکل کے دورے کے ایجنڈے کے اہم ترین موضوع کا تعلق مہاجرین سے متعلق منصوبوں کے فائنینس سے ہے ۔شامی مہاجرین کو بہتر زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے اور شامی بچوں کو تعلیمی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے یورپی یونین پہلے مرحلے میں تین ارب یورو اور 2018 تک مزید تین ارب یورو کی مدد کرئے گی ۔ دریں اثناء ترکی اور یورپی یونین کے درمیان گزشتہ ماہ ہونے والے معاہدے پر عمل درآمد کے بعد بحیرہ ایجین میں انسانوں کی سمگلنگ کی سرگرمیوں میں کافی حد تک کمی آ گئی ہے ۔

متعللقہ خبریں