ہوسٹن میں شدید بارشیں اور سیلاب، آٹھ افراد ہلاک، ہزاروں بے گھر

امریکی شہر ہوسٹن میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہو گئی جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہیں ۔

475467
ہوسٹن میں شدید بارشیں اور سیلاب، آٹھ افراد ہلاک، ہزاروں بے گھر

امریکی شہر ہوسٹن میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہو گئی جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہیں ۔

ریاست ٹیکساس میں ایک ہفتے سے جاری بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ۔ ہوسٹن میں مختلف حادثات میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ گورنر گریک ایبٹ نے نو کاؤنٹیز کو شدید متاثر قرار دے دیا ۔ سیلاب زدہ علاقوں میں موجود گاڑیوں سے سات لاشیں ملی ہیں ۔ بدھ تک اٹھارہ انچ بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے ۔ سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث سکولوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے ۔

متعللقہ خبریں