سوڈان میں 2 متحارب قبائل کے درمیان لڑائی میں 208افراد ہلاک
سوڈان کے خطے مشرقی دارفر میں 2 متحارب قبائل کے درمیان لڑائی میں 208افراد ہلاک ہوگئے اور 108 بچوں کو اغوا کرلیا گیا۔
سوڈان کے خطے مشرقی دارفر میں 2 متحارب قبائل کے درمیان لڑائی میں 208افراد ہلاک ہوگئے اور 108 بچوں کو اغوا کرلیا گیا۔
مشرقی دارفر کے علاقے گمبیلا میں عرب مالیا اور ریزگات قبیلوں کے درمیان لڑائی زمین پر قبضے اور مویشی چرانے پر ایک سال قبل شروع ہوئی تھی جو وقفے وقفے سے جاری تھی تاہم اب اس نے شدت اختیار کر لی ہے ۔ دونوں قبیلوں کیطرف سے ایک دوسرے پر حملوں کے نتیجے میں 2 روز میں ہلاکتوں نکی تعداد 208 تک پہنچ گئی ہے ، جبکہ 108 بچوں اور 2 ہزار مویشیوں کو اغوا کرلیا گیا۔ دونوں قبیلے ایتھوپیا کی سرحد پر آباد ہیں
ایتھوپین فورس کے مطابق لڑائی میں 75افراد زخمی ہوئے ہیں اور لڑائی کا سلسلہ رات گئےجاری رہا۔ علاقے میں سرکاری فوج موجود ہے لیکن وہ اس لڑائی میں مداخلت نہیں کر رہی۔ مالیا شور کونسل کے متحارب 20 افراد ایک چیک پوسٹ پر گاڑی روکنے کے معاملے پر لڑائی میں مارے گئے جن میں سے 10 مخالف قبیلے کے تھے۔
متعللقہ خبریں
زیمبیا: معدنی کان بیٹھ گئی، 10 کان کن ہلاک
ممبووا کے علاقے میں معدنی کان بیٹھ گئی، حادثے میں کم از کم 10 کان کن ملبے تلے دب کر ہلاک ہو گئے ہیں