امریکہ: جمہوری بہار میں گرفتاریوں کی تعداد ایک ہزار 240 تک پہنچ گئی

واشنگٹن میں " جمہوری بہار " کے نام سے جاری مظاہروں میں حراستوں کی تعداد ایک ہزار 240 تک پہنچ گئی

473737
امریکہ: جمہوری بہار میں گرفتاریوں کی تعداد ایک ہزار 240 تک پہنچ گئی

امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں کانگریس کی عمارت کے سامنے گذشتہ ہفتے شروع ہونے والے اور سیاست پر مال دولت کے اثرات کے خلاف احتجاج کے لئے " جمہوری بہار " کے نام سے کئے جانے والے مظاہروں میں حراستوں کی تعداد ایک ہزار 240 تک پہنچ گئی ہے۔

واشنگٹن پولیس کی طرف سے جمعہ کے روز مظاہروں کے ختم ہونے سے متعلق اعلان کے باوجود مظاہرے جاری ہیں اور کانگریس کے سامنے سیڑھیوں پر مظاہرہ کرنے کی وجہ سے مظاہرین کو حراست میں لیا جا رہا ہے۔

گرفتار کئے جانے والوں کے بارے میں غیر قانونی اجتماع اور دوسرے افراد کے راستے میں رکاوٹ بننے کے دعوے سے کاروائی جاری ہے۔

واضح رہے کہ "جمہوری بہار " کے نام سے منّظم ہونے والے گروپ ایک ہفتہ قبل فلاڈلفیا سے پیدل چل کر واشنگٹن پہنچے اور گذشتہ ہفتے کانگریس کی عمارت کے سامنے مظاہرے کا آغاز کیا تھا۔



متعللقہ خبریں