حکومت متاثرہ خاندانوں کی بحالی میں مدد کرے گی:کوریہ

ایکواڈور میں 7٫8 شدت کے زلزلے کے بعد اب تک ہلاک شدگان کی تعداد 400 سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 3 ہزار عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں جبکہ صدر کوریہ نے عوام سے کہا ہے کہ حکومت ہر ممکنہ امداد کا یقین دلاتی ہے

473506
حکومت متاثرہ خاندانوں کی  بحالی میں مدد  کرے گی:کوریہ

ایکواڈور میں 7٫8 شدت کے زلزلے کے بعد اب تک ہلاک شدگان کی تعداد 400 سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 3 ہزار عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں۔

امدادی ٹیمیں تاحال کسی کے زندہ بچ جانے کی امید میں ملبے تلے امدادی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ایکواڈور کے صدر رافیل کوریہ نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتےہوئے عوام سے اس مشکل گھڑی میں یک جہتی کا مظاہرہ کرنےکی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کی آباد کاری میں ہر ممکنہ تعاون کرے گی ۔

اسپین،بولیویا،کیوبا اور میکسیکو نے اپنی امدادی ٹیمیں ایکواڈور کے لیے روانہ کی ہیں جبکہ اقوام متحدہ فضا سے امداد پہنچانے کا کام کر رہی ہے ۔

یورپی یونین نے بھی 1 ملین یورو کی امداد دینے کا وعدہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں