برازیل کی صدر ڈلما نے کرپشن اور خوردبرد کے الزامات کو مسترد کر دیا

برازیل کی صدر ڈلما زویف کے خلاف کرپشن اور خوردبرد کے الزامات کے بعد مواخذے کی تحریک منظور کر لی گئی ہے۔ صدر ڈلما زویف نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ان کا ضمیر مطمئن ہے اور وہ اس نا انصافی کیخلاف جدو جہد کریں گی ۔

473525
برازیل کی صدر ڈلما نے کرپشن اور خوردبرد کے الزامات کو مسترد کر دیا

برازیل میں صدر کا بحران جاری ہے۔

برازیل کی صدر ڈلما زویف کے خلاف کرپشن اور خوردبرد کے الزامات کے بعد مواخذے کی تحریک منظور کر لی گئی ہے۔ صدر ڈلما زویف نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ان کا ضمیر مطمئن ہے اور وہ اس نا انصافی کیخلاف جدو جہد کریں گی ۔

برازیل کی صدر پر کرپشن اور خورد برد کے الزامات کے بعد ایوان زیریں میں ڈلما زویف کے خلاف مواخذے کی تحریک پیش کرنے کے لئے 6 گھنٹے تک بحث جاری رہی ۔طویل بحث کے بعد 513 کے ایوان میں سے 367 ممبران نے مواخذے کی تحریک کو ایوان میں 342 ووٹوں سے منظور کر لیا گیا ۔ ماہ مئی میں پارلیمنٹ کے ایوان زیریں سے مواخذے کی تحریک منظور ہونے کے بعد اب ایوان بالا میں بھی اس حوالے سے ووٹنگ کرائی جائے گی اور اگر وہاں بھی ڈلما زویف کے خلاف تحریک کو منظور کر لیا گیا انھیں 180 روز کے لئے اپنے عہدہ چھوڑنا پڑے گا ۔ اسطرح2002 سے برسر اقتدار ورکرز پارٹی کی حکومت نائب صدر مچل ٹیمر کے ہاتھ میں چلی جائے گی۔

برازیل میں صدر ڈلما زویف کے حامی اور مخالفین سڑکوں پر نکل کر مظاہرے کر رہے ہیں ۔

متعللقہ خبریں