سعودی عر ب کااربوں ڈالر کے اثاثوں کو فروخت کر نے کا امریکہ کوالٹی میٹم

سعودی عرب نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے نائن الیون کے حملوں کا ذمہ دار قرار دینے کے حوالے سے کوئی قانون منظور کیا تو امریکا میں موجود اپنے اربوں ڈالر کے اثاثوں کو فروخت کردیں گے۔

473084

سعودی عرب نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب کو نائن الیون کے حملوں کا ذمہ دار قرار دینے کے حوالے سے اگر کوئی قانون یا بل منظور کیا گیا تو سعودی عرب امریکا میں اپنے اربوں ڈالر کے اثاثوں کو فروخت کر دے گا۔ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے گزشتہ ماہ دورہ امریکا میں امریکی حکام کو خبردار کیا تھا کہ اگر امریکا میں موجود سعودی اثاثوں کو منجمند کرنے کے حوالے سے کوئی بل لایا گیا تو سعودی عرب اپنے اثاثوں کو فروخت کردے گا جب کہ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ اوباما انتظامیہ کانگریس کو قائل کرنے میں مصروف ہے تاکہ بل کو روکا جاسکے۔

واضح رہے کہ اس وقت امریکا میں سعودی عرب کے 750 ارب ڈالر کے اثاثے موجود ہیں جب کہ امریکی صدر براک اوباما بدھ کو سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ سعودی فرماں رواں شاہ سلمان سمیت دیگر اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

متعللقہ خبریں