مہاجرین کی صلاحیتوں کا تعین کرنے کے لئے "ذہانت ٹیسٹ " کی تجویز

جرمنی آنے والے مہاجرین کی صلاحیتوں کا تعین کرنے کے لئے "ذہانت کا ٹیسٹ " لیا جائے ۔ کلاوس بوئلون

473198
مہاجرین کی صلاحیتوں کا تعین کرنے کے لئے "ذہانت ٹیسٹ " کی تجویز

جرمنی کی ریاست سارلینڈ کے امور داخلہ کے وزیر کلاوس بوئلون نے ملک میں آنے والے مہاجرین کی صلاحیتوں کا تعین کرنے کے لئے "ذہانت کا ٹیسٹ " کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

اس تجویز کو کولیشن کی ساجھے دار پارٹیوں کی طرف سے امتیازی سلوک قرار دیا گیا ہے اور یورپی ذرائع ابلاغ میں اس پر ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

بوئلون نے جرمن روزنامے رئینش پوسٹ کے لئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ "ہم ایک ایسے پائلٹ پروجیکٹ کو شروع کرنا چاہتے ہیں کہ جس سے آنے والے مہاجرین کی صلاحیتوں کے بارے میں علم ہو سکے اور یہ پتا چل سکے کہ انہیں کس نوعیت کے پیشوں میں رکھا جا سکتا ہے اور ہمیں انہیں کیا کیا سکھانا ضروری ہے۔

کرسچئین ڈیموکریٹک یونین پارٹی کے وزیر بوئلون نے کہا کہ اس پروجیکٹ کو وفاقی روزگار ڈپارٹمنٹ اور سر فہرست روزگار ماہرین کے تعاون سے پلان کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ کے آغاز میں 600 سے 700 رضاکاروں کے ساتھ کام کرنے کا ہدف قائم کیا گیا ہے۔

تاہم کولیشن کی اتحادی پارٹی SPD نے اس پلان کو امتیازی سلوک کے الفاظ کے ساتھ تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اس موضوع پر جرمن ذرائع ابلاغ سمیت یورپی ذرائع ابلاغ پر ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں