شام میں اسد انتظامیہ کے زیر کنٹرول علاقوں میں ہونے والے انتخابات غیر قانونی ہیں ،امریکہ،یورپ

شام میں اسد انتظامیہ کے زیر کنٹرول علاقوں میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کا شامی مخالفین نے بائیکاٹ کیا ہے اور مغربی ممالک نے بھی ان انتخابات کو غیر قانونی قرار دیا ہے ۔

470749
شام میں اسد انتظامیہ کے زیر کنٹرول علاقوں میں ہونے والے انتخابات غیر قانونی ہیں ،امریکہ،یورپ

شام میں اسد انتظامیہ کے زیر کنٹرول علاقوں میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کا شامی مخالفین نے بائیکاٹ کیا ہے اور مغربی ممالک نے بھی ان انتخابات کو غیر قانونی قرار دیا ہے ۔

امریکہ،فرانس اور جرمنی نے بھی انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ روس نے اس نظریے کا دفاع کیا ہے کہ ان انتخابات سے انتظامی اداروں کے امور کی انجام دہی کو فعال بنایا جا سکے گا ۔

دریں اثناء شام امن مذاکرات کےنئےدو ر کے مذاکرات سویٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں شروع ہو گئے ہیں ۔ اقوام متحدہ کے شام کے خصوصی نمائندے مستورا نے شامی مخالفین کی مذاکراتی اعلیٰ کمیٹی کے وفد کیساتھ ملاقات کی ۔مستورا نے مذاکرات کے بعد بیان دیتے ہوئے خبر دار کیا کہ شام میں وقتاً فوقتاً فائر بندی کی خلاف ورزیوں سے جنیوا امن مذاکرات کو نقصان پہنچے گا ۔ انھوں نے کہا کہ خلاف ورزیوں کے باوجود فائر بندی پر عمل درآمد ہو رہا ہے ۔ انھوں نے وفد کو روس ،ایران اور شام کے دوروں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئےکہا کہ ان تینوں ممالک نے سیاسی عبوری عمل کی حمایت کی ہے ۔ شامی مخالفین کی مذاکراتی اعلیٰ کمیٹی کے وفد کے سربراہ اسد ال زعوبی نے اسطرف توجہ دلائی کہ مذاکرات میں شام میں قید کی جانے والی خواتین اور بچوں کی رہائی اور فائر بندی کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کو اولیت دینے کی ضرورت ہے ۔ اسد انتظامیہ سیاسی حل کی خواہشمند نہیں ہے ۔ شامی فوج نے ماہ مارچ میں 420 عدد بیرل بم پھینکے ہیں جو اس اقتدار کے دہشت گرد اقتدار ہونے کا واضح ثبوت ہے ۔

امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے طرفین سے مذاکرات کی قیادت کرنے والے اقوام متحدہ کو موقع دیتے ہوئے فائر بندی پر پوری طرح عمل درآمد کرنے کی اپیل کی ۔



متعللقہ خبریں