آذربائیجان اور آرمینی کی سرحد پر کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے

آذربائیجان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ وہ فائر بندی پر پوری طرح عمل درآمد کر رہا ہے لیکن آرمینی فوج نے سرحد اور محاذ پر 115 بار فائر بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

465602
آذربائیجان اور آرمینی کی سرحد پر کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے

آذربائیجان اور آرمینیا کی سرحد پر کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

آذربائیجان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ وہ فائر بندی پر پوری طرح عمل درآمد کر رہا ہے لیکن آرمینی فوج نے سرحد اور محاذ پر 115 بار فائر بندی کی خلاف ورزی کی ہے جس کے جواب میں آذربائیجان نے بھی 120 بار جوابی فائرنگ کی ہے ۔ کاروائیوں کو روکنےکے معاہدے کی پابندی کی جا رہی ہے اور آذربائیجان نے وا گزار کروائے جانے والے اپنے علاقوں میں فوجی طاقت کو بڑھا دیا ہے ۔ اعلان میں بتایا گیا ہے کہ آرمینیاآذربائیجان کیطرف سے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کے بارے میں جو بیانات دے رہا ہے وہ فائر بندی کی خلاف ورزی کرنے اور اشتعال انگیزیوں کے لیے زمین ہموار کرنے کے پروپگنڈے کی حیثیت رکھتے ہیں ۔



متعللقہ خبریں