آذرابائیجان اور آرمینیا کے درمیان جھڑپوں میں 70 آرمینی فوجی ہلاک

رابطہ لائن پر آرمینی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد آرمینی فوج نے حوجہ افند، فضولی،آقدرے اور ترتر کے علاقوں میں سویلین کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے

465030
آذرابائیجان اور آرمینیا کے درمیان جھڑپوں میں 70 آرمینی فوجی ہلاک

آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان رابطہ لائن پر ہونے والی جھڑپوں میں 70 کے لگ بھگ آرمینی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

رابطہ لائن پر آرمینی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد آرمینی فوج نے حوجہ افند، فضولی،آقدرے اور ترتر کے علاقوں میں سویلین کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

آذربائیجان کی وزارتِ دفاع کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے میں آرمینی فوجیوں کی کاروائیوں کو بھر پور طریقے سے جواب دیے جانے اور آرمینی فوجیوں کو پس قدمی پر مجبور کیے جانے سے آگاہ کیا گیا ہے اور علاقے میں حالات پر مکمل طور پر قابو پاے جانے سے آگاہ کیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے ہونے والی جھڑپوں میں 70 آرمینی فوجی ہلاک اور پانچ آرمینی ٹینکوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق گزشتہ دو دنوں کی جھڑپوں کے دوران 16 آذری فوجی شہید ہوگئے ہیں۔

آذربائیجان کی وزارتِ دفاع کے مطابق جھڑپوں کے دوران ءجن علاقوں پر قبضہ کرلیا گیا ہے ان پر اپنے مستقل کنٹرول کو جاری رکھنے کے لیے فوری طور پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں



متعللقہ خبریں