امریکہ: جوہری تحفظ پر مبنی اجلاس کا آغاز

جوہری تحفظ پر مبنی اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہو گیا جس میں شمالی کوریا کے ایٹمی تجربات اور دنیا کو درپیش دیگر مسائل پر غور کیا جا رہا ہے

462757
امریکہ: جوہری تحفظ  پر مبنی اجلاس کا آغاز

جوہری تحفظ پر مبنی اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ۔

اجلاس میں شمالی کوریا کے ایٹمی تجربات اور دنیا کو درپیش دیگر مسائل پر غور کیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں 50 سے زائد ممالک شامل ہیں جس میں ترکی کی نمائندگی صدر رجب طیب ایرودان کر رہے ہیں۔

اجلاس میں تابکاری مواد کے ذخائر میں کمی اور اس کے تحفظ کو ممکن بنانے کا موضوع بھی زیر غور ہے ۔

اجلا س کا آغاز صدر اوباما کی طرف سے وائٹ ہاوس میں شریک سربراہوں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے ہوا ۔

اجلاس میں روس شریک نہیں ہے جبکہ پاکستانی وزیراعظم نواز شریف نے ملکی صورت حال کے پیش نظر اجلاس میں شرکت سے معذوری ظاہر کر دی تھی ۔

یہ اجلاس دو دن تک جاری رہے گا۔



متعللقہ خبریں