مالی:فوجی مشن پر حملے کی کوشش،حملہ آور ہلاک
مالی کے دارالحکومت باماکو میں یورپی یونین کے عسکری تربیتی مشن کے مقیم ہوٹل پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا جس میں ایک حملہ آور ہلاک اور دو کو گرفتار کرلیا گیا
455709
مالی کے دارالحکومت باماکو میں یورپی یونین کے عسکری تربیتی مشن کے مقیم ہوٹل پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا ۔
اس واقعے میں ایک حملہ آور ہلاک اور دو کو گرفتار کرلیا گیا ۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ان حملہ آوروں نے ہوٹل کے سامنے متعین حفاظتی اہلکاروں پر فائرنگ کر تے ہوئے ہوٹل میں داخل ہونے کی کوشش کی ۔
یورپی یونین مشن نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ اس حملے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔
متعللقہ خبریں
امریکی ریاست نیو میکسیکو میں ایف۔35 طیارہ گر کر تباہ
پائلٹ کو اسپتال میں زیر علاج لے لیا گیا ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے