پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان قریبی تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ

دونوں رہنمائوں کو وسطی ایشیا کے علاقائی اقتصادی تعاون پروگرام کے تحت وسط ایشیائی ممالک کو پاکستان کے ساتھ سڑکوں کے مجوزہ منصوبوں کے ذریعے منسلک کرنے کے بارے میں بتایاگیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی ملک کی اقتصادی ترقی کی ضامن ہے

453153
پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان قریبی تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ

پاکستان کے وزیراعظم محمد نوازشریف اور ترکمانستان کے صدر قربان گلی بردی محمدوف نے جمعرات کے روز مری میں ملاقات کے دوران علاقائی روابط سے متعلق منصوبوں پرتبادلہ خیال کیا۔
وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال اور شاہراہوں کے قومی ادارے کے چیئرمین شاہد اشرف تارڑ نے دونوں رہنمائوں کو علاقائی روابط کے منصوبوں کے بارے میں بتایا۔
دونوں رہنمائوں کو وسطی ایشیا کے علاقائی اقتصادی تعاون پروگرام کے تحت وسط ایشیائی ممالک کو پاکستان کے ساتھ سڑکوں کے مجوزہ منصوبوں کے ذریعے منسلک کرنے کے بارے میں بتایاگیا۔
وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی ملک کی اقتصادی ترقی کی ضامن ہے ۔
انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری میں شامل علاقائی روابط کے منصوبوں سے پاکستان کی اقتصادی صورتحال بہتر ہوگی انہوں نے ان منصوبوں سے پورے خطے کی تقدیر بدل جائے گی۔
ترکمانستان کے صدر نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے متعلق وزیراعظم کے وژن کی تعریف کی انہوں نے تاپی گیس پائپ لائن سے منسلک مجوزہ روٹس میں دلچسپی ظاہر کی۔
انہوں نے گوادر میں سٹوریج کی سہولیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں بھی دلچسپی ظاہرکی۔
وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور مورخارجہ کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی اس مو قع پر موجود تھے۔

پاکستان اور ترکمانستان نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، زراعت ، مینوفیکچرنگ ، ملٹی میڈیا ٹیکنالوجی ، بنکاری ، ماحول اورتوانائی کے شعبوں میں منصوبے شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی محمدوف پاکستان کے دو روزہ دورے کے بعد جاری کئے گئے مشتترکہ اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ دونوں ملکوں نے توانائی کے اہم علاقائی منصوبے تاپی کی جلد تکمیل کیلئے اقدامات کرنے پر بھی اتفاق کیا ۔ انہوں نے دوطرفہ تجارت بڑھانے کیلئے مناسب اقدامات پر بھی زوردیا۔ دونوں ملکوں نے راہداری کے قیام کے ذریعے رابطے بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا تاکہ تجارت اقتصادی اور عوامی رابطوں اور سیاحت کے شعبوں میں موجود مواقع سے زیادہ سے زیادہ استفاہ کیاجاسکے۔ انہوں نے ترجیحی بنیادوں فضائی، سڑکوں اور ریل کے ذریعے رابطوں پرتوجہ دینے کا بھی فیصلہ کیا ۔ پاکستان نے ترکمانستان کو دیگرملکوں کے ساتھ تجارت کیلئے اپنی بندرگاہوں کو استعمال کرنے کی بھی پیش کش کی ۔ دونوں ملکوں کی قیادت نے ثقافت، سائنس ، فن ، سیاحت اور کھیلوں کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ۔



متعللقہ خبریں