عالمی سربراہان کے انقرہ کے حملے پر تعزیتی پیغامات

یورپی کونسل سمیت آذربائیجان، لتھوانیا اور روس نے مذمتی و تعزیتی پیغامات جاری کیے ہیں

450088
عالمی سربراہان کے انقرہ کے حملے پر تعزیتی پیغامات

یورپی کونسل کے سیکرٹری جنرل تھورب جورن یاک لینڈ کا کہنا ہے کہ انقرہ کا دہشت گرد حملہ یورپی اقدار کے خلاف کیا گیا ہے۔

انہوں نے "یہ حملہ ہم سب کے خلاف کیا گیا ہے " کہتے ہوئے ترک عوام سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

صدر ِآذڑبائیجان الہام علی یف نے انقرہ کے دہشت گرد حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لیے صدر رجب طیب ایردوان کو تعزیتی پیغام بھیجتے ہوئے کہا ہے کہ " اس المیہ میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لواحقین ، برادر ترک عوام سے آذری عوام کے نام پر تعزیت کرتا ہوں اور زخمیوں کی شفا یابی کا دعا گو ہوں۔"

روس نے بھی اس گھناؤنے حملے کی مذمت کی ہے۔

کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکووف نے اعلان کیا ہے کہ صدر پوٹن انقرہ کے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ترک عوام کے سوگ میں برابر کے شریک ہیں۔

لتھوانیا کے وزیر خارجہ نے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ "انقرہ میں مزید ایک خونی حملہ کیا گیا ہے۔ ترکی کو ایک بار پھر دہشت گردی کے خطرات کا سامنا ہے۔ ہمیں اپنے اتحادی ملک کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا چاہیے۔"

برطانیہ کے انقرہ میں سفیر رچرڈ موور نے حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔



متعللقہ خبریں