کیمرون میں بوکو حرام کےحملے، 4 افراد ہلاک

کیمرون میں بوکو حرام کے حملوں سے 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

446644
کیمرون میں بوکو حرام کےحملے، 4 افراد ہلاک

کیمرون میں بوکو حرام کے حملوں سے 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کیخلاف قائم کی جانے والی کئی قومی مداخلت قوت میں فر ائض انجام دینے والے جنرل بوبادوکیرو نے کہا ہے کہ نائیجریا کی سرحد سے قریب کولوفا کے ایک قصبے پر بوکو حرام کے دہشت گردوں نے حملہ کر کے چار افراد کو ہلاک کر دیا ہے ۔ دریں اثناء حفاظتی قوتوں کیطرف سے نائیجریا کے نگوشے اور کمشے کے علاقوں میں کاروائیوں کے نتیجے میں کیمرون کے شمالی علاقوں میں خود کش حملوں میں کمی ہوئی ہے ۔ ان کاروائیوں میں متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے اور تنظیم کے بم تیار کرنے والے مراکز کو تباہ کر دیا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ چڈ، نائیجر، کیمرون اور بینین نے گذشتہ سال بوکو حرام کیخلاف جدوجہد کے نتیجے میں مشترکہ کئی قومی مداخلت قوت تشکیل دی تھی ۔



متعللقہ خبریں