یوکرین کی خاتون پائلٹ ساوشینکو روس کی جیل میں

یوکرین میں 2014 میں خانہ جنگی کے دوران دو روسی صحافیوں کو ہلاک کرنے کے الزام میں گرفتار کرنے کے بعد روس کی جیل میں بھیج دی جانے والی یوکرین کی خاتون پائلٹ نیدیجدہ ساوشینکو کے مقدمے کو 9 مارچ تک ملتوی کر دیا گیا ہے ۔

445800

روس کے حامیوں کیخلاف یوکرینی گروپوں میں رضاکارانہ طور پر شامل ہونے والی ساوشینکو یوکرینی فوج کی واحد خاتون پائلٹ ہیں ۔ انھوں نے دفاع کا حق نہ دینے کیوجہ سے تین مارچ سے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے ۔انھوں نے پانی پینے سے بھی انکار کر دیا ہے ۔اگر ان کی مقدمے کی پیروی کی تاریخ کو آگے نہ لیا گیا تو انھیں موت کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے ۔ اگر ان کا جرم ثابت ہو گیا تو انھیں 23 سال قید کی سزا سنائی جائے گی ۔ کیو میں روسی سفارتخانے کے سامنے ان کی یوکرین کو حوالگی کی مطالبے کیساتھ احتجاجی مظاہرے کیے گئے ۔ نیدیجدہ ساوشینکو کو 2014 میں انتخابات میں پارلیمانی نمائندہ منتخب ہونے کے بعد روسی ملیشیا کے گرفیار کر کے روس لے گئے تھے ۔

متعللقہ خبریں