شام کے مستقبل میں اسد کی کوئی جگہ نہیں ہے، امریکہ

ہم شروع سے ہی کہتے چلے آئے ہیں کہ شام کے پر امن مستقبل میں اسد کو جگہ نہیں دی جانی چاہیے

444950
شام کے مستقبل میں اسد کی  کوئی جگہ نہیں ہے، امریکہ

امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ ہم نہیں سمجھتے کہ صدر اسد کا شام کے مستقبل میں کوئی رول ہو گا ، ہم شام میں اسد کے شامل نہ ہونے والی کسی حکومت کے قیام کے متمنی ہیں۔

جان کربی نے یومیہ پریس بریفنگ میں اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے قبرص اسٹیفن دی مستورا کے شامی عوام کی رائے دہی سے حکومت کے قیام کے حوالے سے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے، اسد کے منتخب ہونے کی صورت میں حکومت قائم کرنے سے متعلق ایک سوال کا جواب دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسد کے حوالے سے امریکی نظریے میں تبدیلی نہیں آئی؛ اس ضمن میں ہمارا موقف واضح اور قطعی ہے، ہم نہیں سمجھتے کہ اسد کا شام کے مستقبل میں کوئی عمل دخل ہونا چاہیے۔

شام میں کسی وفاقی ڈھانچے کا قیام امریکہ کا ہدف نہ ہونے پر بھی زور دینے والے کربی نے بتایا کہ" ہم نے شام میں فیڈرل حکومت کے موضوع پر اپنے خیالات کا بار ہا اظہار کیا ہے، میں دوبارہ کہوں گا، ہم شام کو کسی مذہبی تفریق کے بغیر مجموعی طور پر دیکھتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شام میں جھڑپوں میں کمی آنے کے بعد انتظامیہ اور مخالفین کے درمیان سفارتی مذاکرات کا عمل شروع ہو گا، علاوہ ازیں انتخابات کے حوالے سے بھی مذاکرات ہو رہے ہیں۔ اگر ہم اس معاملے میں کامیاب ہو گئے تو پھر شامی عوام کی ضرورت کے مطابق کسی حکومت کا قیام عمل میں آئے گا۔



متعللقہ خبریں