امریکی مسلمانوں کو سیاست سے زیادہ دلچسپی لینا چاہیے

11 ستمبر کے واقعے کے بعد سیاست میں مسلمانوں کی نمائندگی نہ ہونے کا نتیجہ ہمیں بہت بعد میں دکھائی دیا

443826
امریکی مسلمانوں کو سیاست سے زیادہ دلچسپی لینا چاہیے

امریکی کانگریس کے مسلمان اراکین کیتھ ایلیسن اور اینڈرے کارسن نے کہا ہے کہ امریکی مسلمانوں کو سیاست سے زیادہ دلچسپی لینا چاہیے۔

امریکہ مذہبی امور کے مرکز میں اپنے خطاب کے دوران اسمبلی ممبران نے کہا کہ مسلمان امریکی معاشرے کا ایک اہم حصہ ہیں۔

ریاست مینے سوٹا کی نمائندہ سیاست دان ایلیسن نے کہا کہ مسلمانوں کے پاس امریکی معاشرے کو پیش کر سکنے کے لئے نہایت اہم اقدار موجود ہیں لہذا اپنی رہائش کے علاقوں میں انہیں سیاست سے دلچسپی لینا اور انتظامیہ میں شامل ہونا چاہیے۔

ریاست انڈیانا کے نمائندہ ممبر اینڈرے کارسن نے کہا کہ مسلمان اس وقت ملکی تاریخ کے ایک اہم حصے سے گزر رہے ہیں۔ مسلمانوں کو سیاست کے شعبے میں زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

کارسن نے کہا کہ اسلام امریکہ میں سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والا دین ہے۔

انہوں نے کہا کہ 11 ستمبر کے واقعے کے بعد سیاست میں مسلمانوں کی نمائندگی نہ ہونے کا نتیجہ ہمیں بہت بعد میں دکھائی دیا۔ امریکہ میں تقریباً 8 ملین مسلمان مقیم ہیں لیکن کانگریس میں ان کے صرف دو نمائندے ہیں ہمیں اس تعداد میں اضافہ کرنا چاہیے۔ ہمیں سیاست سے دور رہنے جیسی کوئی سہولت میسر نہیں ہے۔



متعللقہ خبریں