ڈونلڈ ٹرمپ تنقید کی زد میں
ڈونلڈ ٹرمپ نسلیت پرست تنظیم کُو کلکس کلان کے تعاون کو رد کرنے میں تردد کرنے کی وجہ سے ریپبلکن پارٹی کے رہنماوں کا ہدف بن گئے
![ڈونلڈ ٹرمپ تنقید کی زد میں](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/5c0a/89a4/b947/56bdaa3d6c658.jpg?time=1719192116)
امریکہ کی ریپبلکن پارٹی کے چئیر مین امیدوار ہونے کے خواہش مند ڈونلڈ ٹرمپ نسلیت پرست تنظیم کُو کلکس کلان کے تعاون کو رد کرنے میں تردد کرنے کی وجہ سے ریپبلکن پارٹی کے رہنماوں کا ہدف بن گئے ہیں۔
کانگریس میں ریپبلکن پارٹی کے دو سینیٹروں مچ میک کونل اور پاول ریان نے ، نسلیت پرست تنظیم کُو کلکس کلان کی مذمت کرنے اور اس کے تعاون سے انکار کرنے کی وجہ سے ، ٹرمپ کے خلا ف سخت الفاظ میں ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
میک کونل نے کہا ہے کہ "میں اس بات کو واضح طور پر بیان کرنا چاہتا ہوں کہ ہم سینٹ میں موجود ریپبلکنز کی حیثیت سے ڈیوڈ ڈیوک اور ان کے لیڈر کُو کلکس کلان تنظیم کی مذمت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ کو مسلمانوں کو قبول نہیں کرنا چاہیے اور ریان اور میک کونل نے ان کے اس پلان کو ناقابل قبول قرار دیا تھا۔
متعللقہ خبریں
![چین میں سیلاب کی تباہ کاریاں،47 افراد ہلاک](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/c4c2/e712/c205/6677babf3d33c.jpg?time=1719192117)
چین میں سیلاب کی تباہ کاریاں،47 افراد ہلاک
چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 47 ہو گئی ہے