شامی طرفین فائر بندی معاہدے کی پابندی ممکن بنائیں:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے 7 مارچ کو جنیوا میں ہونے والے مذاکرات سے قبل طرفین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فائر بندی کے معاہدے کی مکمل پابندی کریں

441916
شامی طرفین فائر بندی معاہدے کی پابندی ممکن بنائیں:اقوام متحدہ

شام میں فائر بندی کی بحالی کا چوتھا روز ہے ۔

اس بارے میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نےکہا کہ ملک میں بعض ناخوشگوار واقعات کی رونمائی کے علاوہ صورت حال قابو میں ہے۔

بان کی مون نےبتایا کہ شام میں جنگ بندی کی بحالی کو ممکن بنانے کے لیے عالمی اتحاد نےکافی کوششیں کی ہیں۔

سیکریٹری جنرل نے 7 مارچ کو جنیوا میں ہونے والے مذاکرات سے قبل طرفین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فائر بندی کے معاہدے کی مکمل پابندی کریں ۔

امریکی سیکریٹری خارجہ جان کیری نے بھی کہا ہے کہ اسد اتنظامیہ نےمعاہدے کے باوجود بعض علاقوں میں جاری امدادی کاروائیوں میں رخنہ ڈالا ہے ۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نےکہا ہے کہ امریکہ کا مقصد شام میں کسی وفاقی حکومت کا قیام نہیں ہےالبتہ اگر سیاسی حل میں ناکامی ہوئی تومتبادل ذرائع کا حصول زیر غورہوگا۔



متعللقہ خبریں