مونٹی نیگرو: حکومت مخالف مظاہرہ

دو ہزار سے زائد مظاہرین اسمبلی کی عمارت کے سامنے جمع ہوئے اور عبوری حکومت کے قیام اور ملک میں منصفانہ انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کیا

440899
مونٹی نیگرو: حکومت مخالف مظاہرہ

مونٹی نیگرو کے دارالحکومت پوڈگوریکا میں حزب اختلاف ڈیموکریٹک فرنٹ کی طرف سے حکومت مخالف مظاہرہ کیا گیا۔

دو ہزار سے زائد مظاہرین اسمبلی کی عمارت کے سامنے جمع ہوئے انہوں نے سربیا، مونٹی نیگرو اور روس کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔

مظاہرین نے عبوری حکومت کے قیام اور ملک میں منصفانہ انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کیا۔

نیو سرب ڈیموکریسی پارٹی کے چئیر مین آنڈریژا ماندچ نے مظاہرے سے خطاب میں کہا کہ ہم اس سے قبل مظاہروں میں کئے گئے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹے اور جس عبوری حکومت کے قیام کا ہم مطالبہ کر رہے ہیں اس میں سیاسی پارٹیوں کے چئیر مینوں کا شامل نہ ہونا ضروری ہے۔

ماندچ نے حزب اختلاف کے پارٹی نمائندوں اور اسمبلی ممبران سے اسمبلی سے نکلنے کی بھی اپیل کی۔

ڈیموکریٹک فرنٹ کے حکام میں سے میلان نیزے وچ نے بھی کہا کہ ہم مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور انہوں نے حزب اختلاف کے تمام حامیوں سے بھی مظاہروں میں شامل ہونے کی اپیل کی۔



متعللقہ خبریں