جی 20 ممالک کی جانب سے برطانیہ کو انتباہ

جی 20 ممالک کے وزرائے خزانہ نے برطانیہ کے یورپی یونین سے الگ ہونے کی صورت میں گلوبل اقتصادیات کو شدید دھچکا لگنے سے متنبہ کیا ہے۔ وزرا نے اپنے خیال کا اظہار چین میں جی 20 ممالک کے درمیان دو روزہ مذاکرات کے اختتام پر جاری ہونے والے ایک بیان میں کیا ہے

440816
جی 20 ممالک کی جانب سے برطانیہ کو انتباہ

جی 20 ممالک کی جانب سے برطانیہ کو انتباہ۔

جی 20 ممالک کے وزرائے خزانہ نے برطانیہ کے یورپی یونین سے الگ ہونے کی صورت میں گلوبل اقتصادیات کو شدید دھچکا لگنے سے متنبہ کیا ہے۔

وزرا نے اپنے خیال کا اظہار چین میں جی 20 ممالک کے درمیان دو روزہ مذاکرات کے اختتام پر جاری ہونے والے ایک بیان میں کیا ہے۔

اس موقع پر وہاں موجود برطانوی وزیر خزانہ جارج اوسبورن نے بی بی سی کو بتایا کہ ریفرنڈم کا مسئلہ بہت سنجیدہ ہے۔

برطانیہ، چین اور امریکہ کے حکام اور آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لاگارڈ نے شنگھائی میں جی 20 اجلاس کے دوران عالمی معیشت کے حوالے سے اہم نکات پر بات کی۔

اجلاس میں برطانیہ کے یورپی یونین میں رہنے یا نہ رہنے کے لیے ہونے والے ریفرنڈم کے نتائج کا عالمی معیشت کو درپیش خطرات کے ساتھ ذکر کیا گیا ہے اور یہ سب حتمی میں اعلامیے میں شامل ہونے والا ہے۔

شنگھائی میں بی بی سی کے نامہ نگار رابن برانٹ کا کہنا ہے کہ مسودے میں تبدیلی کا امکان نہیں تھا۔

برطانیہ کے عوام 23 جون کو ہونے والے ریفرنڈم میں یورپی یونین میں رہنے یا نہ رہنے کے بارے میں حتمی فیصلہ کریں گے۔



متعللقہ خبریں