امریکہ: ٹرمپ نیواڈا میں بازی لے گئے

امریکہ کی مغربی ریاست نیواڈا میں گزشتہ روز ریپبلکن پارٹی کا انتخاب ارب پتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے جیت لیا ہے

438443
امریکہ: ٹرمپ نیواڈا میں بازی  لے گئے

امریکہ کی مغربی ریاست نیواڈا میں گزشتہ روز ریپبلکن پارٹی کا انتخاب ارب پتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے جیت لیا ہے۔

اس ماہ کے اوائل میں نیو ہمپشائر اور جنوبی کیرولائنا ریاستوں میں ابتدائی انتخابات میں جیت کے بعد یہ ڈونلڈ ٹرمپ کی تیسری مسلسل جیت ہے جو کہ یکم مارچ کو درجن بھر ریاستوں میں انتخابات میں ان کے لیے مددگار ثابت ہو گی۔

فلوریڈا کے سینیٹر مارکو روبیو اور ٹیکساس کے سینیٹر ٹیڈ کروز کا دوسری پوزیشن کے لیے سخت مقابلہ ہے کیونکہ نیواڈا کے کچھ علاقوں سے ابھی نتائج موصول ہو رہے ہیں۔

انتخاب سے قبل جائزات سے ظاہر تھا کہ ریٹائرڈ سرجن بین کارسن اور اوہائیو کے گورنر جان کاسچ اس دوڑ میں بہت پیچھے ہیں۔



متعللقہ خبریں