شامی حکومت بحالی امن میں روس کا ساتھ دے:چورکن

اقوام متحدہ میں روسی سفیر نے روس کے انتہائی قریب سمجھے جانے والے شامی صدر بشار الاسد کے اس بیان کی مذمت کی ہے جس میں اسد نے کہا تھا کہ وہ پورے ملک کو مرکزی حکومت کی عمل داری میں لے آئیں گے

435951
شامی حکومت بحالی امن میں روس کا ساتھ دے:چورکن

اقوام متحدہ میں روسی سفیر نے روس کے انتہائی قریب سمجھے جانے والے شامی صدر بشار الاسد کے اس بیان کی مذمت کی ہے جس میں اسد نے کہا تھا کہ وہ پورے ملک کو مرکزی حکومت کی عمل داری میں لے آئیں گے۔

سفیر ویتالی چُرکن نے روس کے قریبی اتحادی بشار الاسد کو ایک غیر معمولی تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسد نے امن عمل میں ماسکو حکومت سے تعاون نہ کیا تو انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

روسی سفیر نے شامی صدر کے حالیہ بیان کو روس کی جانب سے کی جانے والی سفارتی کوششوں کے منافی قرار دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے شام کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے 17 ممالک نے شام میں بحالی امن کے لیے جنگ بندی، محاصروں کے خاتمے اور امن مذاکرات کی بحالی پر اتفاق کیا تھا۔


متعللقہ خبریں