صدر اوباماچند ہفتوں میں کیوبا کا تاریخی دورہ کریں گے

اوباما نوّے برس بعد ایسے پہلے امریکی صدر ہوں گے، جو کیوبا جائیں گے۔ سن 1961 میں سرد جنگ کی وجہ سے واشنگٹن نے ہوانا سے تعلقات منقطع کرتے ہوئے اس پر پابندیاں عائد کر دی تھیں۔ تعلقات کی بحالی کا عمل گزشتہ برس سے شروع ہوا ہے

435346
صدر اوباماچند ہفتوں میں کیوبا کا تاریخی دورہ کریں گے

امریکی صدر بارک اوباما آئندہ کچھ ہفتوں میں کیوبا کا تاریخی دورہ کریں گے۔

امریکی صدر باراک اوباما رواں برس مارچ میں کیوبا کا دورہ کریں گے۔ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق آئندہ دنوں میں اس دورے کی تفصیلات عام کر دی جائیں گی۔

اوباما نوّے برس بعد ایسے پہلے امریکی صدر ہوں گے، جو کیوبا جائیں گے۔ سن 1961 میں سرد جنگ کی وجہ سے واشنگٹن نے ہوانا سے تعلقات منقطع کرتے ہوئے اس پر پابندیاں عائد کر دی تھیں۔ تعلقات کی بحالی کا عمل گزشتہ برس سے شروع ہوا ہے۔ حالیہ مہینوں کے دوران ان دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔

اوباما اور کیوبن صدر راول کاسترو نے دسمبر، 2014 میں تعلقات بحال کرنے کا اعلان کر کے دنیا کو چونکا دیا تھا۔

واشنگٹن اور ہوانا کے درمیان گزشتہ جولائی میں سفارتی تعلقات بحال ہونے کے بعد امریکا نے سفری اور تجارتی پابندیاں نرم کر دی تھیں۔

منگل کو امریکی اور کیوبن حکام کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا تھا جس کے بعد نصف صدی کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان فضائی سروسز بحال ہو گئیں۔

یاد رہے کہ آخری مرتبہ امریکی صدر کیلون کوولج نے 1928 میں کیوبا کا سرکاری دورہ کیا تھا۔



متعللقہ خبریں