روسی کی شام میں کاروائیوں کے بارے میں ایک خط

روسی کی شام میں کاروائیوں کے بارے میں ایک خط

434320
روسی کی شام میں کاروائیوں کے بارے میں ایک خط

متحدہ امریکہ میں مختلف شہری تنظیموں کی جانب سے صدر باراک اوباما ، وزیر خارجہ جان کیری اور صدارتی امیدوار وں کے نام پر تحریر کردہ خط میں روسی پالیسیوں کے حوالے سے انتباہ دیا ہے۔

خط میں واضح کیا گیا ہے کہ روس نے اسد انتظامیہ کی مدد کرتے ہوئے شام میں وقوع پذیر ہونے والے مظالم کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔

روسی کاروائیوں کے محض شام کی سرحدوں تک محدود نہ ہونے کا ذکر کرنے والے خط میں روس کے کریمیا کی سر زمین کو غیر حق بجانب طریقے سے اپنے ملک میں شامل کرنے اور اقوام متحدہ کے اصولوں کو نظر انداز کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ "تمام تر طرفین کو شام کی تقدیر کا روس سے سودا کرتے وقت مندرجہ ذیل حقائق کو ذہن میں رکھنا چاہیے۔ روس شام میں کاروائی کے مقصد کے بارے میں جھوٹ بولنے کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ داعش کی آڑ میں معصوم شہریوں پر بم برسا رہا ہے۔

خط میں اس بات کی بھی یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ روس، نیٹو کے رکن ترکی کی سرحدوں کی خلاف ورزی کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے ، علاوہ ازیں شام کی عوام کو انسانی امداد لیجانے والے ٹریلروں پر بھی روسی طیاروں نے بمباری کی ہے۔



متعللقہ خبریں