صدراوباما اپنے دور صدارت میں پہلی بار امریکی مسجد کا دورہ کریں گے

وائٹ ہاوس کے مطابق بدھ کو صدر اسلامک سوسائٹی آف بالٹیمور کا دورہ کریں گے جس کا مقصد"قوم کے لیے امریکی مسلمانوں کی خدمات کو سراہنا اور مذہبی آزادی کی اہمیت کے عزم کا اعادہ کرنا ہے

425948
صدراوباما اپنے دور صدارت میں پہلی بار امریکی مسجد کا دورہ کریں گے

متحدہ امریکہ کے صدر براک اوباما اپنے دور ِصدارت میں پہلی بار ایک امریکی مسجد کی زیارت کریں گے۔

وائٹ ہاوس کے مطابق بدھ کو صدر اسلامک سوسائٹی آف بالٹیمور کا دورہ کریں گے جس کا مقصد"قوم کے لیے امریکی مسلمانوں کی خدمات کو سراہنا اور مذہبی آزادی کی اہمیت کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ اوباما مسلم برادری کے ارکان سے ملاقات کریں گے جس کے بعد اپنے خطاب میں وہ "اپنی روایات سے مخلص رہنے کی اہمیت، تعصب کی مخالفت، عدم مساوات کو مسترد کرتے ہوئے مذہبی آزادی کی قومی روایت کے تحفظ پر بات کریں گے۔"

گزشتہ سال پیرس اور کیلیفورنیا میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کے بعد صدر اوباما نے امریکی مسلمانوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں ان کی مدد کریں۔

صدر نے امریکی عوام سے یہ اپیل بھی کی تھی کہ وہ سیاستدانوں خاص طور پر صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں شامل ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مسلم مخالف بیانات کو مسترد کریں۔



متعللقہ خبریں